31 اکتوبر 2026 - 15:24
ایران: کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے جامع منصوبہ تیار ہے، سینئر سیکیورٹی اہلکار

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر سیکیورٹی و سیاسی اہلکار نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ کسی بھی فوجی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کا جامع اور اپ ڈیٹ شدہ منصوبہ مکمل ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر سیکیورٹی و سیاسی اہلکار نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ کسی بھی فوجی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کا جامع اور اپ ڈیٹ شدہ منصوبہ مکمل ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے۔

اس سینئر اہلکار نے زور دیا کہ ایران کا آپریشنل پروگرام کسی بھی فوجی حملے کا جواب دینے پر مبنی ہے اور تہران نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ دشمن کے کی حارحیت کا "جامع اور بہت وسیع" جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو یقین ہے کہ اس کے دشمن اور ان کے علاقائی حامی پہلے سے کہیں زیادہ ایران کے جواب کے دائرے اور شدت سے ششدر رہ جائیں گے۔

اس اہلکار نے خبردار کیا کہ اگر دشمن کی طرف سے افراد اور شخصیات کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش کرے تو اس کے جواب میں ایران کے جائز اہداف کی فہرست اسی سطح پر بلکہ اس سے بھی زیادہ وسیع ہوگی اور اینٹ جا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

اس ذرائع کے مطابق، ایران کا فوری اور وسیع جواب مخالف فریق اور اس کے علاقائی حامیوں کی تنصیبات، مراکز اور سیاسی ہیڈکوارٹرز کو بھی شامل کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha